24 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں جمہوریت کی بقا اور ملکی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،وفاقی کابینہ کا اجلاس گورنر ہاوٴس میں وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا۔

ابنا: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جومعاملہ جس ادارے کے دائرہ اختیار میں اتا ہے اسی میں اس پر غورکیا جاتا ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ حکومت ہر فیصلہ جمہوری انداز میں کرتی ہے کابینہ کے 100 اجلاس کرنے والی یہ پہلی حکومت ہے،کابینہ کمیٹی میں بھی فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کے 80 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہوچکا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مکمل آزادی ہے ، عدلیہ ازاد ہے اور آزادنہ فیصلے کررہی ہے ،اور اس کے فیصلوں کو قبول کیا جارہا ہے وزیر اعطم نے کہ اکہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بالادست رکھا اور اس کے فیصلوں کو اہمیت دی، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، اس کا اندازہ اجلاسوں میں میری شرکت سے لگایا جاسکتا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد میں ان سے بھی مشاورت کی گئی جن کی قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے۔

دو دفعہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی صدر نے دو دفعہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا جو اس سے پہلے نہیں ہوا۔،ہم چاہتے ہیں بلوچستان کو ان کا حصہ ملنا چاہیے ، وزیرا عظم نے کہا کہ آئین کی بحالی اٹھارہویں ترمیم حکومت کی کامیابی ہیں۔

کشمیر کا مسئلہ ہم جلد از جلد کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں ، ہم ہر حال میں جمہوریت کی بقا اور ملکی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔  ........

/169